کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے نوبیاہتا جوڑے کے بھی ملبے تلے دبے رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی شادہی پانچ ماہ قبل ہوئی تھی، جن کو ابھی تک ملبے سے نکالا نہیں جاسکا ہے، ادھر ریسکیو حکام نے عمارت کے ملبے سے تین ماہ کی ایک بچی کو زندہ نکالا تھا، لیکن تاحال بچی کے ماں باپ کو نہیں نکالا جاسکا ہے اور دونوں اب تک لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں: لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تاحال جاری، 16 لاشیں نکال لی گئیں
واضح رہے کہ جمعے کو لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے بعد گزشتہ 22 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ابھی تک ریسکیو آپریشن مکمل نہیں کیا جاسکا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کی تکمیل کے لیے مذید 8 گھنٹوں سے زائد کا وقت درکار ہے۔
مزید پڑھیں: شہر قائد میں کتنی خطرناک عمارتیں ہیں؟ تفصیلات بول نیوز کو موصول
ریسکیو حکام کے مطابق پانچ منزلہ عمارت کے ملبے تلے دب کر 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ عمارت کے ملبے میں 6 سے 8 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ عمارت کے ملبے میں نوبیہتا جوڑا بھی دبا ہوا ہے، جن کی شادی 5 ماہ قبل ہوئی تھی۔
پانچ منزلہ عمارت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 خواتین اور 8 مرد شامل ہی، واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں موجود ہیں، اور ہیوی مشینری کی مدد متاثرہ عمارت کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے، متاثرہ عمارت کے ملبے منی ڈمپر کی مدد سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
