Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکساس میں تاریخی سیلاب: 104 سے زائد ہلاکتیں، شدید تباہی

Now Reading:

ٹیکساس میں تاریخی سیلاب: 104 سے زائد ہلاکتیں، شدید تباہی
ٹیکساس میں تاریخی سیلاب: 104 سے زائد ہلاکتیں، شدید تباہی

ٹیکساس (خاص طور پر ہل کنٹری اور کروڑو گناؤلے ریور کے اطراف) میں 4 سے 7 جولائی کے دوران زوردار بارشوں نے سنسنی خیز فلڈنگ پیدا کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق تیز رفتار سیلابی پانی نے صرف چند گھنٹوں میں دریا کا لیول تقریباً 26–29 فٹ تک بڑھا دیا، جس سے شدید تباہی ہوئی اور اسپیشل کیمپوں میں موجود بچوں سمیت کم از کم 104 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 24 افراد لاپتہ ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے، بارشوں اور سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 84 لاشیں برآمد  ہوئیں۔

مزید پڑھیں: خوفناک سمندری طوفان بیرل سے ٹیکساس میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم

سمر کیمپ انتظامیہ نے کیمپ کی لاپتا 27 لڑکیوں اور کونسلرز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 10 سے زائد لڑکیاں اور ایک اسٹاف ممبر تاحال لاپتا ہے، لاپتا درجنوں افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز، کشتیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ دریائے گوادیلوپ کے کناروں پر سرچ آپریشن جاری ہے جس حوالے سے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دریا کا پانی چند گھنٹوں میں کئی فٹ بلند ہو گیا تھا  جس کی وجہ موسمی دباؤ اور مسلسل بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ریاست میں مزید بارشوں کی پیشگوئی نے باقی علاقوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے جس کے پیش نظر ریاست کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
اسرائیل نے دو سالہ جنگ میں نابلس کے کتنے علاقے پر قبضہ کیا؟ ہوشربا انکشاف
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر