Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹی 20، بنگلا دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

پہلا ٹی 20، بنگلا دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کے 110 رنز کا آسان ہدف بنگلا دیش نے 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش کے پرویز حسین نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، توحید ہردوائے نے 36 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جانے والے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

Advertisement

پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 19.3 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کے بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور صرف 46 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔

اوپنر فخر زمان سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 44 رنز بنائے، خوشدل شاہ 17 اور عباس آفریدی نے 22 رنز بنائے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، مستفیض الرحمان نے 2، اور مہدی حسن اور تنظیم حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکواڈ:

پاکستان: فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان آغا (کپتان) حسن نواز، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، عباس آفریدی، ابرار احمد، سلمان مرزا

Advertisement

بنگلا دیش: تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوائے، شمیم حسین، ذاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسین شکیب، مستفض الرحمن، تسکین احمد

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر