Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں نصب دو ہاتھ اور دو گیندوں کا ’عجیب و غریب‘ مجسمہ بالآخر ہٹانے کا فیصلہ، جانیں کیوں؟

Now Reading:

اسلام آباد میں نصب دو ہاتھ اور دو گیندوں کا ’عجیب و غریب‘ مجسمہ بالآخر ہٹانے کا فیصلہ، جانیں کیوں؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے مرگلہ ایونیو پر حال ہی میں نصب کیے گئے دو ہاتھوں اور گیندوں پر مشتمل عجیب و غریب مجسمے کو سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ مجسمے کو عارضی طور پر کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

یہ یادگار، جو کہ حالیہ دنوں میں عوام کی توجہ کا مرکز بنی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غیرواضح، غیر متعلقہ اور غیر موزوں قرار دی گئی۔

 متعدد افراد نے مجسمے کے ڈیزائن اور تناظر پر سوالات اٹھائے جس کے بعد معاملہ انتظامیہ کی توجہ میں آیا۔

معروف صحافی نادیہ مرزا کے مطابق، یہ مجسمہ سی ڈی اے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی جانب سے نصب نہیں کیا گیا تھا بلکہ فیصل ہلز ہاؤسنگ پراجیکٹ کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔

صحافی کے مطابق موقع پر موجود ایک شخص نے بتایا کہ اب سی ڈی اے نے باقاعدہ طور پر اجازت منسوخ کرتے ہوئے مجسمہ ہٹانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تنصیب کسی قسم کے سرکاری یا ثقافتی پس منظر سے مطابقت نہیں رکھتی تھی، اور شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔

سی ڈی اے حکام کی جانب سے باضابطہ بیان کا انتظار ہے، تاہم فی الوقت مجسمہ ڈھانپ دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں اسے مکمل طور پر ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر