مسجد الحرام میں واقع خانہ کعبہ کی سالانہ روحانی غسل کی مبارک تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انجام دی گئی۔
اس مقدس موقع پر آبِ زم زم اور عرقِ گلاب کے خوشبو دار امتزاج سے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے دیواروں اور فرش کو دھویا گیا، جس نے مقامِ مقدس کو ایک روح پرور خوشبو سے معطر کر دیا۔
یہ پر وقار تقریب خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر سعودی شاہی خاندان کے اعلیٰ ارکان، آئمہ حرمین شریفین، مختلف ممالک کے سفراء، اور عالمی مذہبی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
تقریب کے دوران 40 لیٹر آبِ زم زم جس میں عرقِ گلاب شامل کیا گیا تھا، سے خانہ کعبہ کی دیواروں اور فرش کو نہایت اہتمام سے صاف کیا گیا۔
اس روحانی عمل کے دوران منتخب شخصیات نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے، اور دعا و مناجات کی کیفیت سے ماحول گہرے سکوت اور خشوع میں ڈوب گیا۔
غسل کے بعد، خانہ کعبہ کو خالص عود اور دیگر مہنگے عطریات سے معطر کیا گیا، جس سے فضا میں خوشبوؤں کی لپٹ پھیل گئی۔
اس مقدس عمل کو دیکھنے کے لیے حرم شریف میں موجود کثیر تعداد میں زائرین اور نمازیوں نے گہری عقیدت اور جذباتی کیفیت میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
