Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کو غیرمنصفانہ، بلاجواز اور افسوسناک قرار دے دیا

Now Reading:

بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کو غیرمنصفانہ، بلاجواز اور افسوسناک قرار دے دیا
بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کو غیرمنصفانہ، بلاجواز اور افسوسناک قرار دے دیا

بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کو افسوسناک، غیرمنصفانہ اور بلاجواز قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کا مزید ٹیرف لگانے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف غیرمنصفانہ اور غیرضروری ہیں بلکہ دو طرفہ تعلقات میں تناؤ پیدا کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی معیشت پرایٹمی حملہ،ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی روس سے تیل کی درآمدات کے بارے میں پہلے بھی مؤقف پیش کیا جا چکا ہے، اور ان درآمدات کا مقصد توانائی کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، نہ کہ کسی مخصوص ملک کو ناراض کرنا۔

Advertisement

ترجمان نے مزید کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ امریکا بھارت کی روس سے تیل کی خریداری کو نشانہ بنا رہا ہے، حالانکہ بھارت اس حوالے سے بارہا اپنی پوزیشن واضح کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر مزید معاشی دباؤ کی دھمکی دیتے ہوئے 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر روسی تیل کی خرید بند نہ کی گئی تو بھارت پر مزید تجارتی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر