Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 129 کا انتخابی معرکہ، اندرونی اختلافات سے ن لیگ مشکلات کا شکار، نوازشریف متحرک

Now Reading:

این اے 129 کا انتخابی معرکہ، اندرونی اختلافات سے ن لیگ مشکلات کا شکار، نوازشریف متحرک
این اے 129 کا انتخابی معرکہ، اندرونی اختلافات سے ن لیگ مشکلات کا شکار، نوازشریف متحرک

لاہور کے حلقہ این اے 129 میں مسلم لیگ (ن) کے اندرونی اختلافات ختم کرانے کے لیے پارٹی قائد میاں نواز شریف متحرک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 میں مسلم لیگ (ن) اندرونی اختلافات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پارٹی قائد میاں نوازشریف کو خود حرکت میں آنا پڑا ہے اور انھوں نے پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو بڑے سیاسی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حلقے کے چاروں بڑے دھڑوں میں مصالحت کرائیں اور تمام رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ ہولڈر امیدوار حافظ میاں نعمان کی حمایت پر آمادہ کریں۔ اسی سلسلے میں سعد رفیق پہلے ہی لیگی رہنماؤں رانا مشہود، مہر اشتیاق اور چوہدری باقر سے ملاقات کرچکے ہیں۔

ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لیے یکجا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کوششوں کے بغیر انتخابی معرکہ جیتنا مشکل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سعد رفیق کو انتخابی مہم کی نگرانی کی بھی ذمہ داری دی ہے تاکہ کمپین میں مربوط حکمت عملی اختیار کی جا سکے اور اندرونی اختلافات انتخابی نتائج پر اثرانداز نہ ہوں۔

Advertisement

اسی سلسلے میں آج خواجہ سعد رفیق این اے 129 میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ن لیگ کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور انتخابی مقابلے کو بھرپور بنانے کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر