Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی حملے تیز، غزہ میں مزید تباہی، 77 شہید، فلسطینیوں کا انخلا جاری

Now Reading:

اسرائیلی حملے تیز، غزہ میں مزید تباہی، 77 شہید، فلسطینیوں کا انخلا جاری
اسرائیلی حملے تیز، غزہ میں مزید تباہی، 77 شہید، فلسطینیوں کا انخلا جاری

اسرائیلی فورسز نے غزہ پر حملوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، حملوں میں امدادی کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ پر حملوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جن میں امدادی کیمپوں کے باہر امداد کے حصول کے لیے کھڑے 11 افراد بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ سٹی پر شدید اسرائیلی بمباری سے 35 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں تیزی آنے کے بعد شمالی غزہ سٹی اور قریبی علاقوں سے شہریوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے کیونکہ اسرائیلی فوج شہر پر قبضے اور ایک ملین افراد کو بےدخل کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 63 ہزار 371 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 59 ہزار 835 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل میں 1 ہزار 139 افراد مارے گئے تھے اور تقریباً 200 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر