Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی اپوزیشن غزہ پر قبضے کے فیصلے کی مخالف، تل ابیب سمیت یورپ بھر میں مظاہرے

Now Reading:

اسرائیلی اپوزیشن غزہ پر قبضے کے فیصلے کی مخالف، تل ابیب سمیت یورپ بھر میں مظاہرے
اسرائیلی اپوزیشن غزہ پر قبضے کے فیصلے کی مخالف، تل ابیب سمیت یورپ بھر میں مظاہرے

اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کے غزہ پر قبضے کے فیصلے کو سیاسی فیصلہ قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کے پورے غزہ پر قبضے کے فیصلے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ محض سیاسی مفادات کے لیے کیا گیا ہے، جس سے اسرائیلی جانیں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ کے مطابق نیتن یاہو انتہا پسند وزراء کے دباؤ میں آ گئے ہیں، جبکہ اپوزیشن رہنما یورائی لاہو نے کہا کہ یرغمالیوں اور فوجیوں کو انتہا پسند ایجنڈے کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ کی ناکہ بندی فوری اورغیر مشروط طورپر ختم کی جائے،عرب ممالک

اسرائیلی اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جنگ روکی جائے اور تمام یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔

Advertisement

تل ابیب سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں بڑی ریلی نکالی گئی، جہاں شرکاء نے عالمی برادری سے غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی۔

یورپ کے دیگر شہروں اوسلو، اسٹاک ہوم، ہیلسنگبورگ، ایمسٹرڈیم اور کوپن ہیگن میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام کی آزادی، جنگ کے خاتمے اور غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر