Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ کا 12 روزہ جشن ولادتِ رسول ﷺ کا اعلان

Now Reading:

گورنر سندھ کا 12 روزہ جشن ولادتِ رسول ﷺ کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں ربیع الاول کے سلسلے میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں جشن ولادتِ رسول ﷺ کے انتظامات، محافل میلاد اور جلوسوں کے پُرامن انعقاد سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا بشیر فاروق، مفتی نعمان نعیمی، مولانا شفیع اکاڑوی، ڈاکٹر صدیق راھٹور، مولانا اکبر درس، مولانا حبیب عطاری سمیت دیگر ممتاز علما شریک ہوئے۔

گورنر سندھ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بابرکت روز 12 ربیع الاول کو گورنر سندھ کے منصب پر فائز کیا، اور اسی نسبت سے میں ہر سال اس مقدس مہینے کو بھرپور انداز میں منانے کا عزم رکھتا ہوں۔

کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا کہ یکم تا 12 ربیع الاول روزانہ گورنر ہاؤس میں محافل کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے تمام اخراجات وہ ذاتی حیثیت میں برداشت کریں گے۔

Advertisement

گورنر سندھ نے مزید بتایا کہ ربیع الاول کے موقع پر 1500 ویں جشن ولادت کے طور پر یادگاری ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس کے لیے وہ وزیراعظم پاکستان اور گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھیں گے۔

اجلاس کے دوران علمائے کرام نے بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شہر بھر میں مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور پُرامن فضا برقرار رکھنے پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر