Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ تیار، 2 ہفتوں میں جبری انخلا اور فوجی یلغار کا خدشہ

Now Reading:

غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ تیار، 2 ہفتوں میں جبری انخلا اور فوجی یلغار کا خدشہ

اسرائیلی افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ سٹی پر مکمل قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور جبری انخلا متوقع ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اس پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قبضے کا یہ منصوبہ دو مراحل پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں شہر کے گردونواح میں بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے جس کے بعد دوسرے مرحلے میں شہری آبادی کو جبری بے دخل کر کے شہر میں بتدریج پیش قدمی کے ساتھ قبضہ کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ اسرائیلی حکام اس منصوبے کو امریکی انتظامیہ کے ساتھ بھی شیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کا مقصد ممکنہ بین الاقوامی ردعمل کو قابو میں رکھنا ہے۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز کے حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Advertisement

 مقامی حکام کے مطابق صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے خاص طور پر اگر غزہ سٹی پر باقاعدہ زمینی قبضے کی کارروائی شروع کی گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس ممکنہ آپریشن کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر