Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں حالیہ سیلاب پر شاہ چارلس سوئم کا اظہار افسوس، وزیراعظم کے نام اہم پیغام

Now Reading:

پاکستان میں حالیہ سیلاب پر شاہ چارلس سوئم کا اظہار افسوس، وزیراعظم کے نام اہم پیغام

مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، شاہ چارلس

برطانیہ کے فرمانروا شاہ چارلس سوم نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی تباہی اور ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے نام ایک خصوصی تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شاہ چارلس نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ حالیہ مون سون کے نتیجے میں پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان، بڑے پیمانے پر تباہی اور ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں جان کر سخت دل گرفتہ ہیں۔

شاہ چارلس نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا پیمانہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ ہم ان تمام افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اپنے پیارے، گھر یا ذریعہ معاش کھویا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین پائیدار اور گہرے تعلقات قائم ہیں، اور برطانیہ میں ایسے بہت سے خاندان آباد ہیں جن کے پاکستان کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔

Advertisement

ہم ان خاندانوں کے ساتھ بھی دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس کی تکلیف بین الاقوامی سطح پر محسوس کی جا رہی ہے۔

شاہ چارلس نے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں، امدادی ٹیموں، رضاکاروں اور مقامی کمیونٹیز کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام افراد خطرے میں گھرے لوگوں کی جان بچانے، ریلیف پہنچانے اور بحالی کی کوششوں میں ایک شمع کی مانند امید کی کرن بنے ہوئے ہیں۔ ہم ان کی ہمت اور عزم کو بے حد سراہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر