
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں آج ہونگی، ان ملاقاتوں میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مسعودپیزشکیان لاہور سے اسلام آبادپہنچے تھے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مہمان وفد کااستقبال کیا.
ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔
اپنے قیام کے دوران صدرپیزشکیان صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آج ملاقات کریں گے۔ اس دورے میں پاکستان اور ایران کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کے اجلاس ہونگے.
یہ ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر پیزشکیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
اس دورے سے پاکستان اورایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزیدمضبوط ہونگے۔
PAF Nur Khan air base destroyed by India saar pic.twitter.com/v3fukpVpjd
— Pakistan Defence (@Save__Pakistan) August 2, 2025
مزارشاعر مشرق پر حاضری، رینجرز کے دستے نے سلامی دی
قبل ازیں ہفتے کو ایرانی صدر لاہور میں شاعرمشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ان کااستقبال کیا تھا۔
صدرمسعود پزشکیان کی مریم نوازکے ہمراہ مزاراقبال پرحاضری دی۔ حضوری باغ آمدپرایرانی وفد کا پر تپاک استقبال کیاگیا۔
مزید پڑھیں: ایرانی صدر نے سرکاری گاڑی چھوڑ کر ٹیکسی کیوں لی؟ وجہ حیران کن
لاہورایئرپورٹ سے مزاراقبال تک اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرزسے سجایا گیاتھا۔ مزار اقبال پہنچنے پرپنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
مہمان صدر مسعود پزشکیان پنجاب رینجرز کی معیت میں مزار اقبال میں داخل ہوئے اور پھول رکھے۔
مسعود پز شکیان نے شاعر مشرق کوخراج عقیدت پیش کیا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر دعا کرائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مہمانوں کی کتاب میں ا پنے تاثرات درج کیے۔
ڈاکٹرمسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ جو وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر انجام دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News