Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں بھی انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، وزیر اعلیٰ سندھ کا ہنگامی اجلاس

Now Reading:

سندھ میں بھی انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، وزیر اعلیٰ سندھ کا ہنگامی اجلاس
سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونا شروع، گڈو بیراج پر پانچ لاکھ 44 ہزار کیوسک ریکارڈ

سندھ میں ممکنہ شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک اہم آن لائن اجلاس کی صدارت کی، جس میں آبپاشی، انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، کمشنر حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دریائے سندھ پر قائم تینوں بیراجوں کے افسران نے شرکت کی اور ممکنہ انتہائی اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اگر دریائے سندھ میں طغیانی شدت اختیار کرتی ہے تو کچے کے علاقوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر فوری سوال کیا کہ کیا متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات مکمل ہیں؟

جس پر متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ریسکیو اور نقل مکانی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ریسکیو 1122 کو آن بورڈ اور اسکولوں میں امدادی کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 کو فوری طور پر آن بورڈ لیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے، امدادی کیمپوں کے لیے اسکولوں کی فہرست تیار کی جائے تاکہ متاثرین کو فوری پناہ مل سکے جبکہ حساس بندوں کی نگرانی اور مضبوطی کے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے استفسار کیا کہ صوبے میں کتنے بند حساس قرار دیے گئے ہیں اور ان کی مضبوطی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟

انہوں نے واضح ہدایت دی کہ تمام حساس بندوں کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط بنایا جائے، دریائے سندھ پر قائم سکھر، گڈو اور کوٹری بیراج کی 24 گھنٹے مستقل نگرانی کی جائے اور شہری علاقوں میں ڈی واٹرنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیلابی پانی کے شہری علاقوں تک پہنچنے کے خدشے پر کہا کہ اگر سیلابی پانی شہری علاقوں کو متاثر کرتا ہے تو فوری طور پر ڈی واٹرنگ کا مؤثر نظام فعال کیا جائے، انہوں نے پمپس اور مشینری کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت الرٹ ہے، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت الرٹ ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ہر ممکن تحفظ اور سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حساس بندوں کی مضبوطی، متاثرہ افراد کی بحفاظت منتقلی اور امدادی کارروائیوں میں سندھ حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر