Advertisement
Advertisement
Advertisement

طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 320 سے تجاوز کرگئیں، مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، سیاحوں کے لیے انتباہ جاری

Now Reading:

طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 320 سے تجاوز کرگئیں، مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، سیاحوں کے لیے انتباہ جاری
خیبر پختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈز سے 314 افراد جاں بحق، 156 زخمی، پی ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا بتانا ہے کہ  بارشوں، سیلاب، لینڈسلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے خیبر پختونخوا  میں 321 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوئے۔

 ترجمان نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں ممکنہ بارشوں کی صورت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید اضافے کا امکان ہے، عوام بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، سیاح اگلے 5 تا6 روز تک شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

قدرتی آفت سے سب سے زیادہ تباہی ضلع بونیر میں ہوئی جہاں 213 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ درجنوں لاپتا ہیں۔ مانسہرہ میں سیلابی ریلے اور تودے گرنے کے واقعات میں 20 افراد جان سے گئے، باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سیلابی ریلوں نے کئی گاؤں بہا دیے، گھروں کی چھتیں گر گئیں، مال مویشی اور گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ سوات میں بپھرے دریا نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو بہا ڈالا، مینگورہ ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور رابطہ پلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں چھ رابطہ پل سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق جبکہ مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔

گلگت بلتستان میں بھی صورتحال سنگین رہی، اسکردو میں 5 پل بہہ گئے جبکہ چلاس کے اوچھار نالے میں کئی افراد لاپتا ہوگئے۔

Advertisement

باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق

جمعہ کو باجوڑ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جانے والا خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مہمند کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ شہداء کے ڈی این اے سیمپل لاہور بھیج دیے گئے ہیں جبکہ ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے آج صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سوگ کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے جانی نقصان پرکل صوبے بھر میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Advertisement

پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن

پاک فوج کا سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مزید بارشوں کی پیش گوئی

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کی وارننگ جاری کردی ہے۔ 18 سے 22 اگست تک خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، نوشہرہ اور وزیرستان میں معتدل سے تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے استور، اسکردو، ہنزہ، شگر، وادی نیلم اور مظفرآباد میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Advertisement

قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم خراب موسم اور تباہ شدہ رابطہ پلوں کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر