Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر ٹرمپ نے ٹیکنالوجی جائنٹ انٹیل کے سی ای او سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

Now Reading:

صدر ٹرمپ نے ٹیکنالوجی جائنٹ انٹیل کے سی ای او سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں زلزلہ برپا کر دیا جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک دھماکہ خیز بیان میں انہوں نے انٹیل (Intel) کے سی ای او لپ-بو تان (Lip-Bu Tan) سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انٹیل کا سی ای او شدید تضادات کا شکار ہے، اور اُسے فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔ اس مسئلے کا اور کوئی حل نہیں شکریہ!

امریکی میڈیا کے مطابق یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن نے لپ-بو تان کے مبینہ چینی روابط پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تان نے چین میں ایسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے جن کے تعلقات چینی فوج سے ہیں اور یہ امریکی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

سینیٹر کاٹن نے انٹیل بورڈ چیئر فرینک یئری کو خط لکھ کر وضاحت طلب کی ہے اور کہا کہ جو کمپنیاں امریکی حکومت سے اربوں ڈالر کی سبسڈی لیتی ہیں، انہیں قومی سلامتی کے اصولوں کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے۔

Advertisement

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تان نے ذاتی حیثیت اور اپنے وینچر فنڈز کے ذریعے چین کی درجنوں کمپنیوں میں سرمایہ لگایا ہے، جن میں سے بعض پر چینی حکومت اور فوج سے روابط کے الزامات ہیں۔

ابھی تک انٹیل اور لپ-بو تان نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر