پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں اسپیل شدت کے ساتھ شروع ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 2 ستمبر تک پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے، جس سے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب اور ندی نالوں کے بپھرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے تک جا پہنچی ہے، جس سے کئی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔
متاثرہ اور خطرے سے دوچار اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ شامل ہیں۔
مزید اضلاع میں نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی شامل ہیں۔
جبکہ جنوبی پنجاب بھی خطرے کی زد میں ہے اور ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت، آبپاشی، لوکل گورنمنٹ، تعمیر و مواصلات اور لائیو اسٹاک کو بھی ہنگامی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ندی نالوں اور دریاؤں کے کناروں پر اکٹھا ہونے یا سیروتفریح سے گریز کریں اور آندھی، طوفان یا بارش کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
