Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور جاپان کا تجارت و سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Now Reading:

پاکستان اور جاپان کا تجارت و سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور جاپان کا تجارت و سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور جاپان نے تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور جاپان کے خارجہ امور کے سینئر اسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما کی ملاقات میں ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات جاپان کے دفتر خارجہ میں ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپانی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مایا جی ٹاکوما نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہاکہ جاپان کا سرکاری دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر ہم آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں، تیس سال بعد آپ کے مرتبہ کی پاکستانی شخصیت کا دورہ جاپان خوش آئند ہے۔

مایا جی ٹاکوما نے پنجاب میں شروع کیے گئے 120 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور پاکستان کو ہمیشہ ایک اہم دوست ملک قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب خصوصاً خیبرپختونخوا میں جانی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ زلزلے اور سیلاب جیسی قدرتی آفات کے مقابلے کے لیے جاپان کے تجربات سے استفادہ کریں گے، جاپان معاشی، ٹیکنالوجیکل اور معاشرتی ترقی کا گہوارہ ہے، جہاں مادی ترقی کے ساتھ انسانی قدروں کا احترام بھی قابل تقلید ہے، میں چاہتی ہوں کہ جاپان کی ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان آزمودہ کار دوست ہیں، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر جاپان کے شکر گزار ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے نئی سہولیات اور مراعات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے جاپان کی تعمیراتی ٹیکنالوجی خصوصاً زلزلے کا مقابلہ کرنے والے ڈھانچے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات کے اختتام پر مایا جی ٹاکوما نے جاپان آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کو دہرایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر