Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد عامر اور عماد وسیم دی ہنڈریڈ میں شامل، ناردرن سپرچارجرز نے سائن کیا

Now Reading:

محمد عامر اور عماد وسیم دی ہنڈریڈ میں شامل، ناردرن سپرچارجرز نے سائن کیا
محمد عامر اور عماد وسیم دی ہنڈریڈ میں شامل، ناردرن سپرچارجرز نے سائن کیا

پاکستان کے محمد عامر اور عماد وسیم نے دی ہنڈریڈ 2025 سیزن کے لیے ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں بطور ریپلیسمنٹ شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ سے باہر کیے جانے کے خدشات وقتی طور پر ختم ہو گئے ہیں۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب رواں سال کے آغاز میں دی ہنڈریڈ کے ڈرافٹ میں کسی بھی پاکستانی مرد کھلاڑی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 128 سال بعد کرکٹ کی واپسی؛ آئی سی سی کا ایل اے اولمپکس 2028 کے لیے شیڈول کا اعلان

اس صورتحال نے شائقین کرکٹ اور مبصرین میں یہ تاثر پیدا کیا کہ ٹورنامنٹ کے نئے بھارتی سرمایہ کاروں کے اثرات کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) نے ان خدشات کی تردید کی تھی۔

Advertisement

محمد عامر کو بین ڈوارشویس (مکمل سیزن) اور عماد وسیم کو مچل سینٹنر (دو میچز) کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ناردرن سپرچارجرز کی ملکیت بھارتی میڈیا گروپ Sun Group کے پاس جا رہی ہے، جو یکم اکتوبر سے ٹیم کا کنٹرول سنبھالے گی۔

دوسری جانب، انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس بھی سپرچارجرز کے ساتھ بطور مینٹور شامل ہوں گے۔ اسٹوکس کندھے کی انجری کے باعث میدان سے باہر ہیں لیکن وہ ٹیم کے ساتھ جڑ کر اینڈریو فلنٹوف اور ہیری بروک کی معاونت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر