
فیصل آباد: رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد مزید پیش رفت سامنے آ گئی، پنجاب اسمبلی کے مزید دو ارکان کی نااہلی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بول نیوز کے مطابق گزشتہ روز کے عدالتی فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کے دو مزید ارکان کی نااہلی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی سے خالی نشستوں پر الیکشن شیڈیول جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے منتخب دو ایم پی ایز، شیخ شاہد اور اسماعیل سیلا کے خلاف نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ دونوں ارکان اسمبلی پی پی 115 اور پی پی 116 کے حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نومئی کیسز کے فیصلوں کے نتیجے میں تین ارکان اسمبلی پہلے ہی نااہل قرار دیے جا چکے ہیں، جس کے بعد صوبے میں سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر مزید دو ارکان اسمبلی بھی نااہل قرار دیے گئے تو خالی حلقوں کی تعداد پانچ ہو جائے گی، جس کے نتیجے میں ضمنی انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News