Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرس میں فلسطینیوں کے حق میں بڑا مظاہرہ، اسرائیلی محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ

Now Reading:

پیرس میں فلسطینیوں کے حق میں بڑا مظاہرہ، اسرائیلی محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ
پیرس میں فلسطینیوں کے حق میں بڑا مظاہرہ، اسرائیلی محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہور مقام پلیس دے لا ریپبلک (Place de la République) پر فلسطینیوں کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

فلسطینیوں کے حق میں کئے گئے اس مظاہرے میں فرانسیسی شہریوں کے ساتھ ساتھ اراکین پارلیمنٹ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا اورکینیڈانے بھی آزادفلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کاعندیہ دے دیا

مظاہرہ “فریڈم فلوٹیلا موومنٹ” (Flotilla for Freedom) کی کال پر منعقد ہوا، جس کا مقصد غزہ کی حمایت اور اسرائیلی محاصرے کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “Free Gaza” اور “Boycott Israel” جیسے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری انسانی بحران کا فوری نوٹس لے اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: کینیڈا کی فلسطینی ریاست کی حمایت پر ٹرمپ کا تجارتی معاہدے ختم کرنے کا عندیہ

مظاہرے میں فرانسیسی پارلیمنٹ کی رکن اور “لا فرانس انسومیز” (France Unbowed) جماعت کی نمایندہ گیبریئل کتھالا (Gabrielle Cathala) بھی شریک تھیں، جو حال ہی میں “ہندالہ فلوٹیلا” (Handala Flotilla) نامی امن مشن کے تحت غزہ جانے والی کشتی پر سوار تھیں۔

اسرائیلی فوج نے 28 جولائی کو بین الاقوامی پانیوں میں اس کشتی کو روک کر اس کے عملے اور رضاکاروں کو زبردستی حراست میں لیا تھا۔

مزید پڑھیں: فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گیبریئل کتھالا نے کہاکہ ہم یہاں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہیں، اور دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ غزہ کا محاصرہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ “ہندالہ فلوٹیلا” کا حصہ بن کر فلسطینی عوام کی آواز دنیا تک پہنچانے کی کوشش کر رہی تھیں اور اسرائیلی فوج کا انہیں بین الاقوامی پانیوں میں زبردستی روکنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے اور فلسطینی عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر