Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا سکھر میں سیلابی صورتحال پر تفصیلی جائزہ

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ کا سکھر میں سیلابی صورتحال پر تفصیلی جائزہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دریاؤں میں پانی کی صورتحال، ممکنہ سیلابی ریلوں اور حکومت کی تیاریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے گڈہ بیراج کے گردونواح کے علاقے کا فضائی جائزہ بھی لیا اور شینک بند، کے کے بند، سکھر اور گڈو بیراج کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دریائے چناب اور تریموں پر بڑا ریلا آرہا ہے جو سب سے پہلے پہنچے گا، اس کے بعد راوی اور ستلج کا پانی دریائے سندھ میں شامل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے آنے والا سارا پانی گزر کر پنجند پر ستلج کا پانی شامل ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت دریائے سندھ میں تقریباً دو لاکھ کیوسک پانی چل رہا ہے، جب کہ چنیوٹ پل سے آٹھ لاکھ پچپن ہزار کیوسک پانی گزرا ہے۔

Advertisement

ان کے مطابق گڈو بیراج سے اس سال ساڑھے پانچ لاکھ کیوسک پانی بھی گزارا جا چکا ہے، جبکہ حکومت نے نو لاکھ کیوسک تک سپر فلڈ کی تیاری کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پانچ سے سات لاکھ کیوسک پانی آتا ہے تو کچے کے کتنے گاؤں متاثر ہوں گے، اس کی نقشہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

پانچ لاکھ کیوسک کی صورت میں اکیس ہزار گھروں کو خالی کرانے کی تیاری مکمل ہے۔ زیر آب آنے والے دیہاتوں کی درجہ بندی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 948 ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ موبائل یونٹس بھی فعال ہیں۔ سیلاب کے دوران سانپ کے کاٹنے کے کیسز بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر وافر مقدار میں ادویات کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے کے بند اور قادرپور کے شینک بند کی حالت خراب ہے، جن کی مرمت کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ سکھر تا گڈو بیراج کے درمیان چھ حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 نیوی کی مدد طلب کر لی گئی ہے اور لیفٹ و رائٹ بینکس پر نیوی کی ٹیمیں موجود ہیں۔ پرائیویٹ کشتیوں کے لیے متعلقہ افسران کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی کے حوالے سے کور کمانڈر کو بھی درخواست کی ہے۔ منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جانوں اور مویشیوں کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے، طبی سہولیات مکمل کر لی گئی ہیں اور مویشیوں کے لیے بھی ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

 مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جو بھی ریلا آ رہا ہے، وہ جلد گزر جائے گا کیونکہ پیچھے پانی نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر