Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ کے صحافی بھی بھوک کا شکار، جنگ زدہ علاقے کی “آنکھیں اور کان” فاقہ کشی میں مبتلا

Now Reading:

غزہ کے صحافی بھی بھوک کا شکار، جنگ زدہ علاقے کی “آنکھیں اور کان” فاقہ کشی میں مبتلا
غزہ میں اسرائیلی بمباری شدت اختیار کر گئی، بچوں اور صحافیوں سمیت 105 فلسطینی شہید

اسرائیلی بمباری اور محاصرے کا شکار غزہ میں جہاں عام شہری قحط اور غذائی قلت سے نبرد آزما ہیں، وہیں علاقے کے صحافی بھی شدید فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں۔

عالمی میڈیا کو زمینی حقائق سے آگاہ کرنے والے یہ صحافی اب خود بھوک اور کمزوری کی حالت میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ایک مقامی رپورٹر نے اپنی حالت بیان کرتے ہوئے کہا: “میں زیادہ دیر کام نہیں کر پاتا کیونکہ مجھے چکر آنے لگتے ہیں، جسم میں توانائی نہیں رہی۔”۔

ان کا کہنا تھا کہ خوراک کی شدید قلت نے نہ صرف جسمانی طاقت سلب کر لی ہے بلکہ صحافتی ذمہ داریاں نبھانا بھی مشکل بنا دیا ہے۔

غزہ کے صحافیوں کو دوہری اذیت کا سامنا

Advertisement

ایک جانب جنگ کے خطرات، بمباری اور گرفتاریوں کا خوف، تو دوسری جانب بھوک اور جسمانی کمزوری۔ علاقے میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث یہ صحافی شدید ذہنی دباؤ اور جسمانی مشقت کے باوجود دنیا کو غزہ کی اصل تصویر دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فیلڈ رپورٹرز کا کہنا ہے کہ خوراک اور طبی سہولیات کی عدم موجودگی میں وہ شدید تھکن، کمزوری اور بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال نے ان کی کام کرنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا ہے، مگر اس کے باوجود وہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر محاصرے میں پھنسے لوگوں کی آواز بنے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں صحافیوں کو درپیش صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “غزہ میں صحافی نہ صرف اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں بلکہ وہ اس انسانی بحران کے زندہ گواہ اور دستاویزی محافظ بھی ہیں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر