Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ نے ون ڈے کرکٹ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ قائم کر ڈالا

Now Reading:

جنوبی افریقہ نے ون ڈے کرکٹ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ قائم کر ڈالا
جنوبی افریقہ نے ون ڈے کرکٹ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ قائم کر ڈالا

میکے: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک بار پھر کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدی ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 276 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا، اس طرح جنوبی افریقہ کے بدترین ریکارڈز میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم مختلف مواقع پر 243، 182، 180، اور 178 کے بھاری مارجن سے شکست کے ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہے، لیکن آسٹریلیا سے شکست نے جنوبی افریقہ کو تاریخ کے بدترین ریکارڈ سے ہمکنار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں جگہ بنالی

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں 276 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پروٹیز کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا شکست کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ تاہم تین میچوں کی یہ سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔

Advertisement

میچ میں آسٹریلوی بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 431 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی بلے باز ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 250 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ نے 103 گیندوں پر 142 رنز جوڑے جبکہ مارش نے 100 رنز کی شاندار سنچری بنائی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے جارحانہ بیٹنگ کیمرون گرین نے کی، جنہوں نے صرف 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 118 رنز اسکور کیے۔ اُن کا ساتھ ایلکس کیری نے دیا، جو 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں بیٹرز نے مل کر 164 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کے نوجوان بولر کوپر کونولی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شان ایبٹ اور زیویئر بارٹلیٹ نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

یہ 276 رنز سے شکست جنوبی افریقہ کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی ہار ہے۔ اس سے قبل پروٹیز کو 2023 میں بھارت نے 243 رنز سے شکست دی تھی۔ اگرچہ میچ میں عبرتناک ہار ملی، لیکن ابتدائی دو میچز جیتنے کی بدولت سیریز جنوبی افریقہ کے نام رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر