Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، طوفانی بارشوں کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر

Now Reading:

کراچی، طوفانی بارشوں کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟

کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں اور طوفانی موسمی حالات کے سبب موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس میں خلل آیا ہے، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آدھے شہر کی بجلی بند ہونے اور موبائل ٹاورز کے متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے موبائل ٹاورز کو بھی متاثر کیا، جس کے نتیجے میں موبائل سروس میں خلل آیا ہے۔

کئی گھنٹوں کی بندش سے متعدد موبائل ٹاورز کے جنریٹرز میں فیول ختم ہوگیا، جس کی وجہ سے موبائل سروس بند ہوگئی۔

سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ڈیزل کی فراہمی میں مشکلات پیش آئیں۔ ٹاورز تک ڈیزل کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوئی، جس سے جنریٹرز کا کام متاثر ہوگیا اور موبائل سروس مزید متاثر ہوئی۔

Advertisement

موبائل سروس کے متاثر ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف حصوں میں پھنسے شہریوں کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے افراد موبائل سروس کے نہ ہونے کی وجہ سے مدد کے لیے اپنے پیاروں تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

شہر کی موبائل انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں آن لائن 2 وہیلر اور 4 وہیلر رائڈرز کی سروسز سے رابطہ ممکن نہ رہا۔ بارشوں اور سروس میں خلل کے باعث شہریوں کو روزمرہ کے کاموں میں دقت پیش آئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ سے موبائل سروس میں مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

 شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اپنی ضروریات کے لیے متبادل ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر