Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان، آرمینیا امن معاہدے کا خیرمقدم

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان، آرمینیا امن معاہدے کا خیرمقدم
وزیراعظم نے گوادر میں پانی، بجلی، گیس کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکی صدر کی سرپرستی میں ہونے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔

وزیراعظم کے مطابق یہ خطہ کئی دہائیوں سے تنازعات اور انسانی مصائب کا شکار رہا ہے۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور عوام کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ معاہدہ مستقبل کے پرامن راستے کا عکاس ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس موقع پر بھی ان کے ساتھ ہے۔

پاکستان نے امریکا اور صدر ٹرمپ کے مصالحتی کردار کو بھی سراہا، جس کے نتیجے میں یہ معاہدہ طے پایا اور خطے میں تجارت، رابطوں اور انضمام کے نئے امکانات کھلے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکراتی جذبہ دیگر تنازعات زدہ خطوں کے لیے بھی مثال بنے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مکمل جنگ بندی اور امن معاہدہ طے پا گیا۔ امریکی دارالحکومت میں ہونے والی اس تقریب میں آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنگ کے بجائے تجارت اور اقتصادی تعاون کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا آذربائیجان اور آرمینیا کے ساتھ توانائی، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں الگ الگ دو طرفہ معاہدے کرے گا، جن میں مصنوعی ذہانت کے منصوبے بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کیلیے کرداراداکرسکتاہے،شہباز شریف کامارکوروبیوکوواضح پیغام

انہوں نے انکشاف کیا کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں نے انہیں امن نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی تجویز دی ہے۔

صدر آذربائیجان نے معاہدے کے بعد کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور خطے کے عوام ٹرمپ کے کردار کو یاد رکھیں گے۔ وزیراعظم آرمینیا نے بھی کہا کہ یہ دن محفوظ اور پُرامن مستقبل کی بنیاد ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی کرانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک بڑی جنگ کی طرف جا رہے تھے، مگر انہیں سمجھایا کہ لڑائی نہیں، تجارت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارت سنبھالتے وقت دنیا میں آگ لگی ہوئی تھی، مگر وہ جنگ کے بجائے امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر صدر آذربائیجان اور وزیراعظم آرمینیا نے عزم ظاہر کیا کہ دونوں ممالک ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور آئندہ نسلوں کو پُرامن مستقبل دینے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر