Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 18 ویں امدادی کھیپ روانہ، دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

Now Reading:

پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 18 ویں امدادی کھیپ روانہ، دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

پاکستان نے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی اشیا کی 18ویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ امدادی کھیپ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر روانہ کی گئی، جس میں خشک راشن، تیار کھانا، ادویات اور دیگر ضروری اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔

امدادی سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے تیار کیا، جبکہ روانگی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اب تک مجموعی طور پر ایک ہزار 815 ٹن امدادی اشیا غزہ روانہ کر چکا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مسلسل اور عملی حمایت ہماری پُرعزم یکجہتی کی مظہر ہے۔ پاکستان آزاد، خودمختار اور پائیدار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر ہمیشہ سے کاربند ہے۔

Advertisement

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کو نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے صدر پاکستان اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کی حمایت میں پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔ فریقین نے دوطرفہ تعاون خصوصاً تجارت کے شعبے میں پیش رفت پر اتفاق کیا، جبکہ تجارتی حجم میں اضافے پر بھی زور دیا گیا۔

ترجمان نے 5 اگست کو منائے گئے یومِ استحصالِ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا گیا۔

ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

ترجمان نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور بین الاقوامی ضمیر کے منافی قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اور مذاکرات پر مبنی حل کی حمایت کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر