Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم 5 روزہ سرکاری دورے پر کل چین روانہ ہوں گے

Now Reading:

وزیر اعظم 5 روزہ سرکاری دورے پر کل چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کل سے چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ دورہ پاک-چین دوستی، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور اقتصادی ترقی جیسے اہم موضوعات زیرِ غور آئیں گے۔

ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں علاقائی و بین الاقوامی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم میں فاشزم کے خلاف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی خصوصی فوجی پریڈ میں صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ شرکت بھی کریں گے۔

Advertisement

اس دورے کے دوران وزیراعظم چینی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک-چین تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم بیجنگ میں پاک-چین بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، پالیسی اقدامات، اور اقتصادی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر