
کراچی: شہر قائد میں آج دوپہر 12 بجے کے بعد بارش کے نئے سلسلے کی ڈیولپمنٹ متوقع ہے، جس سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نزیر ضیغم کے مطابق شہر قائد میں آج دوپہر 12 بجے کے بعد بارش کے نئے سلسلے کی ڈیولپمنٹ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ کل صبح ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ہے۔ اس کے بعد یہ سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 27 اگست سے ایک بار پھر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جو ممکنہ طور پر 30 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہیں۔ تاہم حتمی پیشگوئی بارش کے سسٹم کے قریب آنے کے بعد ہی کی جا سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News