Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا نیا آبی حملہ، دریائے چناب میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا، پنجاب پھر خطرے میں

Now Reading:

بھارت کا نیا آبی حملہ، دریائے چناب میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا، پنجاب پھر خطرے میں

بھارت نے ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب میں بغیر اطلاع کے 8 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے، جس سے پنجاب کے وسیع علاقے ممکنہ تباہ کن سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے گئے ہیں، تاہم پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو کسی قسم کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔ دریائے چناب میں اس اچانک ریلے کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایریگیشن حکام کے مطابق، بھارت کی جانب سے آنے والا یہ ریلا آئندہ چند گھنٹوں میں پاکستان کی حدود میں داخل ہوگا، جس سے پنجاب کے درجنوں اضلاع میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بھارت نے بغیر اطلاع 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ کر تباہی مچائی تھی۔

 

پنجاب کے تین اہم دریا راوی، چناب اور ستلج  پہلے ہی شدید سیلابی کیفیت سے دوچار ہیں۔ ہزاروں دیہات زیر آب آ چکے ہیں، سیکڑوں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں اور کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ اب ایک اور بڑا ریلا اس بربادی میں مزید اضافہ کرے گا۔

لاہور کے مضافاتی علاقے، خصوصاً شاہدرہ اور اطراف کے دیہات، پہلے ہی راوی کے سیلاب سے متاثر ہیں اور مزید پانی آنے سے انسانی جانوں، مال و مویشی اور فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کا یہ رویہ نہ صرف بین الاقوامی آبی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ دشمنی پر مبنی ذہنیت کا عکاس بھی ہے۔ سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کی کوئی پیشگی اطلاع نہ دینا ایک خطرناک کھیل ہے، جس میں لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

Advertisement

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ستُلج میں بھارتی علاقے ہریکے کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تاہم دریائے چناب میں اتنی بڑی مقدار میں پانی چھوڑنے سے متعلق کوئی آفیشل نوٹس تاحال موصول نہیں ہوا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔ سول انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، محکمہ آبپاشی اور ارسا 24 گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں، کشتیوں اور ریلیف کیمپس کی تیاری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی یہ کھلی آبی جارحیت کسی وارننگ کے بغیر پاکستانی علاقوں کو ڈبونے کی ایک منظم کوشش ہے۔ یہ وقت ہے کہ عالمی برادری بھارت کی اس خطرناک روش کا نوٹس لے۔ پاکستانی حکومت کو بھی سفارتی محاذ پر فوری اور سخت ردِعمل دینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر