Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام آپ کو سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے منتخب کرتے ہیں، ٹسوے بہانے کے لیے نہیں، خواجہ آصف ٹرولنگ کا شکار

Now Reading:

عوام آپ کو سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے منتخب کرتے ہیں، ٹسوے بہانے کے لیے نہیں، خواجہ آصف ٹرولنگ کا شکار
عوام آپ کو سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے منتخب کرتے ہیں، ٹسوے بہانے کے لیے نہیں، خواجہ آصف ٹرولنگ کا شکار

وزیر دفاع خواجہ آصف بیوروکریسی سے متعلق اپنے بیان کے بعد سخت ٹرولنگ کا نشانہ بن گئے ہیں، سوشل میڈیا کے جنگجو انہیں ان کی ذمہ داریاں یاد دلا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایک صارف نے ان کا ٹوئٹ ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’خواجہ صاحب سات دفعہ ممبر اسمبلی بنے اور کم از کم چھ دفعہ وفاقی وزیر۔ اب سمجھ نہی آ رہی کہ وہ شکوہ بیوروکریٹس کی عیاشی کا کر رہے ہیں یا سیاستدانوں کو کم مواقعے ملنے کا۔ سر سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے لوگ آپکو مُنتخب کرتے ہیں, شکایتیں لگانے یا ٹسوے بہانے کہ لیے نہی!

ایک اور صارف نے سوال اٹھا، ’’ ویسے بزدار اس قریب ترین بیوروکریٹ کو گھر سے لایا تھا؟ اسی نظام کے اندر ہی وہ بھرتی ہوکر یہاں تک پہنچا تھا؟ اس سے قبل 10 سال شہباز کی حکمرانی کا دور رہا۔ اس سے قبل بھی ایک دہائی شریف حاکم رہے، اب پھر 3 سال سے شریف حاکم ہیں۔‘‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’’ آپ چاہتے تو اسکے خلاف اقدامات کرسکتے تھے بیوروکریسی میں اصلاحات کرکے جزا و سزا کا معیار مقرر کر سکتے تھے لیکن آپ کو تکلیف صرف یہ ہے کہ آپ کو کھانے کا موقع انکی نسبت کم مل رہا۔‘‘

Advertisement

ایک اور صارف نے لکھا، ’’ اگر آپ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی اس طاقتور بیوروکریسی کو لگام نہیں ڈال سکتے تو بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ دیں کیونکہ آپ کو تو علم ہے کس کس بیوروکریٹ نے کتنا مال بنایا جانتے بوجھتے ہوئے بھی عمل نا کرنا بھی کمزوری کے زمرے میں آتا ہے‘‘

ایک اور صارف نے لکھا،’’ خواجہ صاحب اپ اس وقت حکومت میں ہیں اس کرپٹ بیوروکریسی کا احتساب کریں اگر کوئی قانونی رکاوٹ ہے موثر قانون سازی کریں بدمعاش بیوروکریٹک سسٹم تبدیل کریں اٹھ اٹھ کنال کے گھروں کو دس مرلہ مکان میں تبدیل کریں سب ٹھیک ہو جائے گا‘‘

خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے مزید لکھا کہ پرتگال میں پراپرٹی لینے والے اور شہریت کی تیاری کرنے والے نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔

Advertisement

وزیر دفاع نے کہا کہ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ھےاور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گذار رہا ھے۔

انھوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان تو انکا بچا کھچا کھا تے ہیں، نہ پلاٹ بناتے ہیں اور نہ غیر ملکی شہریت لیتے ہیں، کیو نکہ انھوں نے الیکشن لڑنا ھوتا ھے۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلیت کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر