Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں اسرائیلی بمباری، الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت پانچ میڈیا ورکر شہید

Now Reading:

غزہ میں اسرائیلی بمباری، الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت پانچ میڈیا ورکر شہید
غزہ میں اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے صحافیوں کے قتل پر عالمی سطح پر شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں الجزیرہ ٹی وی کے معروف صحافی انس الشریف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہو گئے۔ یہ حملہ صحافیوں کے قائم خیمے کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس سے میڈیا ٹیم کو شدید جانی نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ سٹی کے اس علاقے میں نشانہ باندھ کر بم گرایا جہاں مختلف نیوز ایجنسیوں کے رپورٹر اور کیمرا مین اپنی کوریج کے لیے موجود تھے۔ حملے میں الجزیرہ کے دو صحافی اور تین کیمرا آپریٹر موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں: الجزیرہ کے انجنیئر نے خاندان کے 19 افراد اسرائیلی فضائی حملے میں کھو دیئے

شہداء میں معروف رپورٹر انس الشریف، صحافی محمد قریقہ، کیمرا آپریٹر محمد ظاہر، محمد نوفل اور مومین علیوا شامل ہیں۔ انس الشریف غزہ کی جنگی صورتحال کو دنیا تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کر رہے تھے اور کئی سال سے الجزیرہ کے ساتھ منسلک تھے۔

صحافی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور صحافیوں کے تحفظ کی عالمی ضمانتوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

الجزیرہ نیٹ ورک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ آزاد صحافت پر براہِ راست حملہ ہے، جس کا مقصد غزہ میں جاری مظالم کی سچائی کو دبانا ہے۔ نیٹ ورک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری سے اب تک درجنوں صحافی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ میڈیا ورکرز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر