Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھاگنے سے کوئی فائدہ نہیں، ملک ریاض خود کو قانون کے حوالے کریں، عطاء تارڑ

Now Reading:

بھاگنے سے کوئی فائدہ نہیں، ملک ریاض خود کو قانون کے حوالے کریں، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ بھاگنے سے کوئی فائدہ نہیں، ملک ریاض خود کو قانون کے حوالے کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی تازہ کارروائیوں میں اسپتالوں میں چھپایا گیا کیش اور اہم ریکارڈ قبضے میں لیا گیا، جبکہ بعض شواہد ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیے جا رہے تھے۔

عطاء تارڑ کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی چھان بین کے دوران ایک منظم منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا سراغ لگایا ہے، جس میں عمران اور قیصر نامی افراد مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔

ان کے ذریعے بھاری رقوم غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کی جاتی تھیں۔ تحقیقات کے مطابق اسپتال کے اندر پورا ایک خفیہ مالیاتی سیٹ اپ چلایا جا رہا تھا۔

وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ ایف آئی اے کی آمد سے پہلے بحریہ ٹاؤن کے بعض ملازمین نے حساس ریکارڈ کو جلانے کی کوشش کی، تاہم زیادہ تر شواہد کو بروقت تحویل میں لے لیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی غیر قانونی کام نہیں ہو رہا تھا تو ریکارڈ جلانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

عطاء تارڑ نے واضح کیا کہ کارروائی صرف مخصوص شخصیات اور ان کے نیٹ ورکس کے خلاف ہے، بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان کے قانونی حقوق مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔ کچھ مشتبہ افراد کی لوکیشنز کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے، اور جلد بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بااثر شخصیت کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر