Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم اور محمد رضوان ڈراپ

Now Reading:

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم اور محمد رضوان ڈراپ
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم اور محمد رضوان ڈراپ

متحدہ عرب امارات میں شیڈول تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان، افغانستان اور میزبان یو اے ای کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں: برطانوی سرزمین ہمیشہ ہی پاکستانی کرکٹرز کے لئے ڈرائونا خواب رہی ہے

اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کیا۔

اسکواڈ:

Advertisement

کپتان: سلمان علی آغا

دیگر کھلاڑی: فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹیم نے گزشتہ 9 میں سے 6 میچز جیتے ہیں اور اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان مرزا کو بنگلا دیش میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بدقسمتی، خوش قسمتی میں کیسے بدلی؟ کرکٹ میچ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

چیف سلیکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ موجودہ گروپ مسلسل پرفارم کر رہا ہے، صائم ایوب، فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں اور ان پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اس وقت اسکواڈ میں شامل نہیں مگر انہیں ہمیشہ کے لیے نظر انداز نہیں کیا گیا۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان اب کبھی زیر غور نہیں آئیں گے، فی الحال ہمارے پاس مضبوط آپشنز موجود ہیں۔

Advertisement

عاقب جاوید نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کیلئے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں کارکردگی دکھانے کا موقع موجود ہے، جو وہاں متاثر کن کھیل پیش کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے۔

ان کے مطابق موجودہ اسکواڈ کسی بھی بڑی ٹیم، حتیٰ کہ بھارت کو بھی شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر