
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں بھی شدید سیلاب سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے۔
مزید پڑھیں: ملتان میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان، 3 لاکھ افراد کی نقل مکانی
این ڈی ایم اے کے مطابق گڈو بیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک بہاؤ متوقع ہے۔ خطرناک صورت حال سے بچاؤ کے لیے بند توڑ کر پانی کا رخ موڑا گیا تو گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر ساڑھے 7 لاکھ سے 9 لاکھ کیوسک تک رہ جائے گا۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج میں 6 سے 7 ستمبر کے دوران 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہے۔ کوٹری بیراج میں 8 سے 9 ستمبر کے دوران 8 سے 10 لاکھ کیوسک بہاؤ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 12 سے 13 ستمبر تک دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں شدید اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ سیلابی ریلوں کے باعث زرعی اراضیاں، قریبی آبادیاں، دیہات اور تعمیرات متاثر ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News