Advertisement
Advertisement
Advertisement

پریمیئر لیگ اوپنر: آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-1 سے شکست دے دی

Now Reading:

پریمیئر لیگ اوپنر: آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-1 سے شکست دے دی
پریمیئر لیگ اوپنر: آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-1 سے شکست دے دی

اولڈ ٹریفورڈ میں انگلش پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں آرسنل نے میزبان مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے دی۔

میچ کا واحد گول 13ویں منٹ میں آرسنل کے ڈفینڈر ریکارڈو کلافیوری نے کیا، جب یونائیٹڈ کے بیک اپ گول کیپر التائے بایندیر کارنر پر گیند کو کلیئر کرنے میں ناکام رہے۔

آرسنل کے گول کیپر ڈیوڈ رایا اور مضبوط دفاع نے بقیہ میچ میں یونائیٹڈ کے دباؤ کو برداشت کیا اور قیمتی تین پوائنٹس ٹیم کے نام کیے۔

دوسری جانب، یونائیٹڈ کے نئے فارورڈز ماتیوس کونیا، برائن مبیومو اور بینجمن سسکو کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ کونیا اور مبیومو کے کئی مواقع ضائع ہوئے جبکہ سسکو دوسری ہاف میں متعارف کرائے گئے لیکن گول نہ کرسکے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں فٹبالر سمیت 135 فلسطینی شہید، بھوک سے 193 اموات، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا شدید ردعمل

Advertisement

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان برونو فرنانڈیز نے کہا کہ ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن مواقع کو گول میں تبدیل نہ کرسکے:، انھوں نے کہا کہ ہم نے کئی چانسز بنائے لیکن گول نہیں کر پائے، اگلی بار بہتر کرنا ہوگا۔

آرسنل کے گول اسکورر کلافیوری نے کہا کہ ٹیم کو مزید بہتری کی ضرورت ہے، ہم نے سیٹ پیس پر کام کیا تھا اور آج وہی دکھایا۔ لیکن اگر ہم اعلیٰ سطح پر مقابلہ چاہتے ہیں تو ہر پوزیشن پر مزید بہتر کھیلنا ہوگا۔

اسی روز دیگر میچوں میں چیلسی اپنا پہلا لیگ میچ جیتنے میں ناکام رہی اور کرسٹل پیلس کے خلاف 0-0 سے ڈرا پر اکتفا کیا۔

اولڈ ٹریفورڈ میں انگلش پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں آرسنل نے میزبان مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے دی۔ نے شاندار آغاز کرتے ہوئے برینٹ فورڈ کو 1-3 سے شکست دی۔ اس میچ میں کرس ووڈ نے دو گول اسکور کیے جبکہ نیا کھلاڑی ڈین ندویے بھی اسکور شیٹ پر آئے۔

تمام میچوں سے قبل اسپین میں کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈیوگو جوٹا اور آندرے سلوا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی
اسرائیلی پارلیمنٹ کا اقدام غزہ امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے، امریکی وزیر خارجہ
وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان؛ ٹی 20 میں بابر اور نسیم کی واپسی
پاکستانی سرفراز کی طرح بھارتی مسلمان کھلاڑی سرفراز بھی نظر انداز ، بی سی سی آئی پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 94 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
ٹیسٹ رینکنگ: نعمان علی کی دوسری پوزیشن، شاہین آفریدی اور بابراعظم کی بھی ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر