Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین کرکٹ کے نشریاتی حقوق، پاکستان نے بھارت کی مالی چالاکی کو ناکام بنا دیا

Now Reading:

ایشین کرکٹ کے نشریاتی حقوق، پاکستان نے بھارت کی مالی چالاکی کو ناکام بنا دیا

بھارت کی مہنگے داموں میں خطے کی کرکٹ پر اجارہ داری قائم رکھنے کی کوششوں کو بڑا دھچکا لگا ہے، جب سرکاری ٹیلی ویژن نے ایشیائی کرکٹ کونسل (ACC) کے اہم نشریاتی حقوق محض 5.2 ملین ڈالر (تقریباً ڈیڑھ ارب روپے) میں حاصل کر لیے۔

یہ معاہدہ 2025 سے 2027 کے دوران ہونے والے ایشیائی ایونٹس کے لیے ہے، جس میں 2 مینز ایشیا کپ شامل ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی براڈکاسٹر “سونی” پاکستان کے لیے غیرحقیقت پسندانہ طور پر 12 ملین ڈالر کا مطالبہ کر رہا تھا، تاہم کوئی بھی پاکستانی چینل اتنی بڑی رقم دینے پر آمادہ نہ تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی 12 ملین ڈالر کی مانگ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی، کیونکہ پاکستان کی میڈیا مارکیٹ فی الحال اتنی بڑی نہیں کہ اس قدر سرمایہ کاری کا بوجھ برداشت کر سکے۔

سونی کو امید تھی کہ پاکستانی چینلز ایک کنسورشیم بنا کر یہ حقوق حاصل کریں گے، مگر اس سے پہلے ہی سرکاری ٹیلی ویژن نے بروقت اور حکمت عملی سے بھرپور فیصلہ کرتے ہوئے رائٹس حاصل کر لیے۔

Advertisement

ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر 2025 تک یو اے ای میں متوقع ہے، جس میں مجموعی طور پر 19 میچز ہوں گے۔

اگر پاکستان اور بھارت دونوں فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو تین ہائی وولٹیج پاک-بھارت مقابلے دیکھنے کو مل سکتے ہیں، جو ناظرین کی دلچسپی کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

2024 سے 2031 تک کے ایشیائی کرکٹ کے 8 سالہ میڈیا رائٹس پہلے ہی 170 ملین ڈالر (تقریباً 47 ارب 26 کروڑ روپے) میں بھارت کے سونی نیٹ ورک کو دیے جا چکے ہیں، جن میں مرد و خواتین کے 4،4 ایشیا کپ اور دیگر 119 میچز شامل ہیں۔

تاہم بھارت کی یہ کوشش کہ پاکستان میں بھی وہی مہنگے نرخوں پر رائٹس فروخت کرے، بری طرح ناکام ہوئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سونی کو اب پاکستانی مارکیٹ کو بہتر سمجھنے اور حقیقت پسندانہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں ایشیائی کرکٹ کے ڈیجیٹل رائٹس پہلے ہی فروخت کیے جا چکے ہیں، اور اب براڈکاسٹنگ حقوق بھی مقامی سرکاری ٹی وی کے پاس آ جانے کے بعد پاکستانی شائقین ایشیا کپ کے تمام مقابلے بآسانی دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میڈیا ڈیل میں پاکستان کا مجموعی شیئر 25 فیصد (تقریباً 42.5 ملین ڈالر) تک بنتا ہے، جبکہ زیادہ تر آمدنی بھارت سے آتی ہے، جس نے ہمیشہ اس بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کی کوشش کی ہے۔

Advertisement

تاہم موجودہ معاہدے نے واضح کر دیا ہے کہ خطے کی دیگر مارکیٹس بھی بھارت کی یکطرفہ مالی شرائط قبول کرنے کو تیار نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر