Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب بدترین سیلاب کی زد میں، قصور کے مقام پر تاریخ کا سب سے بڑا ریلا، شہر بچانا چیلنج، ملتان کو بھی خطرہ

Now Reading:

پنجاب بدترین سیلاب کی زد میں، قصور کے مقام پر تاریخ کا سب سے بڑا ریلا، شہر بچانا چیلنج، ملتان کو بھی خطرہ
بڑے سیلابی ریلوں کی آمد، ملتان خطرے کی زد میں، مزید کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

پنجاب گزشتہ کئی روز سے مسلسل سیلاب کی زد میں ہے، آج قصور کے مقام پر تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلا گزرے گا، جس سے شہر کو بچانا ایک چیلنج بن چکا ہے۔

بول نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ بھارت میں بند ٹوٹنے کے سبب پانی قصور کی طرف بڑھا، دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر 1955 کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا پانی آیا ہے، جس کے بعد قصور شہرکو بچانےکا چیلنج درپیش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے پانی چھوڑے جانےکے باعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں  غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے  ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ہیر رانجھے کی سرزمین تخت ہزارہ بھی سیلابی پانی میں غرق

ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان  ہے، سیلاب کے خدشے کے پیش نظر  3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری  ہے۔

Advertisement

 ملتان میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا آج شام تک داخل ہوسکتا ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر بریچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دریائےستلج میں گنڈاسنگھ والا کےمقام پر انتہائی اونچےدرجے کا سیلاب برقرار  ہےجس کے باعث  تلوارپوسٹ سےملحقہ دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے گئے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں بہاؤ 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک سے کم ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 828 کیوسک پر آگیا ہے تاہم ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر اب بھی سیلابی خطرات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں مزید بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

ادھر دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور بہاؤ ایک لاکھ 92 ہزار 545 کیوسک تک جا پہنچا ہے۔ ہیڈ سدھنائی پر بھی پانی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ شاہدرہ لاہور اور جسڑ پر بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر بھی پانی کی آمد بڑھ رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ بھارت میں بند ٹوٹنے کے سبب پانی قصور کی طرف بڑھا، دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر 1955 کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا پانی آیا ہے۔   قصور شہرکو بچانےکا چیلنج درپیش ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لاہور اب بالکل محفوظ ہے جبکہ دریائے راوی میں طغیانی کے سبب آئندہ 24 سے 48 گھنٹے اوکاڑہ، ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت لاہور سے نیچے کے اضلاع کے لیے سخت ہوں گے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث صوبے میں 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم بروقت ریسکیو آپریشنز کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر