Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ پر فوکس، بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کپتان سلمان آغا

Now Reading:

ایشیا کپ پر فوکس، بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کپتان سلمان آغا
ایشیا کپ پر فوکس، بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کپتان سلمان آغا

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم کا مکمل فوکس ایشیا کپ کی تیاریوں پر ہے، بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انھوں نے کہا کہ دورہ بنگلہ دیش و ویسٹ انڈیز اسی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتارا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 سیریز برابر؛ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ “آج کی پچ گزشتہ میچز کے مقابلے میں بہتر تھی، جس کا فائدہ بیٹنگ یونٹ نے اٹھایا اور اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ مائنڈ میں تھا کہ 160 رنز کا ہدف ہم ڈیفنڈ کر سکتے ہیں اور باؤلرز نے اختتامی اوورز میں شاندار کارکردگی دکھا کر ہماری حکمت عملی کو کامیاب بنایا۔”

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب نے سیریز میں اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ہے، اور وہ خود بھی آنے والے میچز میں باؤلنگ کریں گے تاکہ آل راؤنڈ پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیم کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب فخر زمان انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 سیریز برابر؛ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

میڈیا مینیجر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق، فخر زمان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران بائیں ہیمسٹرنگ میں کھچاؤ آیا جس کے بعد انہیں سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

فخر زمان آج شام وطن واپس روانہ ہوں گے اور لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی (ری ہیب) کا عمل مکمل کریں گے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم تمام چیلنجز کے باوجود ایشیا کپ کے لئے بھرپور تیاری کر رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایشیا کپ میں مکمل کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں اور اچھی کرکٹ پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر