Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں خطرناک وائرس کی واپسی؟ 7 ہزار کیسز، شہر میں افراتفری اور لاک ڈاؤن جیسی صورتحال

Now Reading:

چین میں خطرناک وائرس کی واپسی؟ 7 ہزار کیسز، شہر میں افراتفری اور لاک ڈاؤن جیسی صورتحال

چین کی گوانگ ڈونگ صوبے میں چِکن گونیا وائرس کے 7,000 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

فوشان شہر اس وقت وائرس کا مرکز بن چکا ہے جہاں کورونا طرز کی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرکے مچھر دانیوں میں بند کیا جا رہا ہے، اور انہیں صرف منفی ٹیسٹ یا سات دن مکمل ہونے پر ہی چھٹی دی جاتی ہے۔

چِکن گونیا ایک مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والا وائرس ہے جو شدید بخار اور جوڑوں کے ایسے درد کا سبب بنتا ہے جو بعض اوقات مہینوں یا سالوں تک برقرار رہتا ہے۔

چین میں یہ وائرس نایاب سمجھا جاتا تھا، لیکن اب یہ جنوبی علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Advertisement

صرف گزشتہ ہفتے میں 3,000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ہانگ کانگ میں بھی پہلا کیس سامنے آ گیا ہے — ایک 12 سالہ بچہ جو فوشان کا سفر کر کے واپس آیا تھا۔

حکام نے گھروں میں پانی جمع ہونے والے تمام مقامات کو صاف کرنے کا حکم دے دیا ہے چاہے وہ گملے ہوں، بوتلیں یا کافی مشینیں۔ عمل نہ کرنے پر 10,000 یوان (تقریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے) تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حکام نے مچھر مارنے کے لیے ہاتھی مچھر (giant elephant mosquitoes) چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جو چھوٹے، وائرس پھیلانے والے مچھروں کو کھا جاتے ہیں۔ فوشان کی جھیلوں میں 5,000 مچھر خور مچھلیاں بھی چھوڑ دی گئی ہیں۔

فوشان میں اب ڈرونز کے ذریعے کھڑے پانی کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوام نے ان اقدامات کو کورونا لاک ڈاؤن جیسا قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکا نے چین جانے والے مسافروں کو زیادہ احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے، جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

اگرچہ تمام کیسز ابھی تک معمولی نوعیت کے ہیں، اور 95 فیصد مریض سات دن میں صحتیاب ہو رہے ہیں، لیکن وائرس کا رفتار سے پھیلنا اور حکام کے سخت ردعمل نے ایک بار پھر چین میں عالمی وبا جیسے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
یروشلم میں تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر سے متعلق سوال ! ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ جواب گول کر گئیں
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیلی الحاق نہیں ہونے دوں گا ، امریکی صدر کا دو ٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر