کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سمندری آلودگی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کا نوٹس حکام کی جانب سے لے لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر بندرگاہوں کی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ صرف صفائی نہیں بلکہ آلودگی کی روک تھام کے لیے بھی عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بحری آلودگی پر قابو پانے کے لیے میرین پولیوشن کنٹرول بورڈ کو فعال کر دیا گیا ہے جبکہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے تاکہ بارشوں کے بعد گندے پانی کا اخراج براہِ راست سمندر میں نہ ہو۔
مزید پڑھیں: سمندری آلودگی میں کمی کے لیے انوکھا آلہ تیار
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون بارشوں کی شدت اور وقت غیر یقینی ہو گئے ہیں جس سے شہری اور ماحولیاتی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ بارش کا گندہ پانی سمندر کو آلودہ کر رہا ہے جو شہری صحت اور آبی حیات دونوں کے لیے خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر نے نشاندہی کی کہ پلاسٹک، تیل اور کیمیائی اجزاء سمندری غذا کو آلودہ کر رہے ہیں جس سے ماہی گیر برادری کے روزگار کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس صورتحال میں سمندری آلودگی کا تدارک فوری اور مستقل بنیادوں پر ضروری ہے۔
محمد جنید انوار چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی وزارت بحری امور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تحفظ کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل کرے گی تاکہ سمندری ماحولیاتی نظام کو بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
