Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی

Now Reading:

وزیر اعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی
فوج مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی گئی۔ وفاقی کابینہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہدا اور افواجِ پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز مواد اور بیانات کی شدید مذمت کی ہے ۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے 19 اگست کے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

کابینہ نے انرجی وہیکل پالیسی 2025-30 کی منظوری دے دی اور حالیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وفاق کی جانب سے 5.8 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

مزید برآں، ملک بھر میں یکساں فیول چارجز عائد کرنے کی منظوری اور پنکھوں کی تبدیلی کے منصوبے کے لیے 2 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے قومی سیکیورٹی ڈویژن میں سٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کے قیام کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے جاری کرنے اور راست ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے 3.5 ارب روپے کی منظوری بھی دی۔

یہ فیصلے ملک کی معاشی ترقی اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم قدم ثابت ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر