Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، پاکستانی مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب

Now Reading:

غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، پاکستانی مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار

پاکستان نے اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبہ کو خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے پر طلب کیا گیا، جہاں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ منصوبہ نہ صرف انتہائی خطرناک اور اشتعال انگیز ہے بلکہ امن کے لیے جاری عالمی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امدادی قافلوں پرحملے سوچا سمجھامنصوبہ تھا،اسحاق ڈار،سلامتی کونسل میں صدارتی خطاب 

عاصم افتخار نے کہا کہ اب تک عالمی برادری نے اسرائیل کو اس جارحانہ اقدام سے روکنے کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا۔ لاکھوں فلسطینیوں کو زبردستی گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ غزہ میں بمباری اور ہزاروں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرکے قبضہ جمانا چاہتا ہے، جو کہ ناقابل قبول ہے۔ عاصم افتخار نے اسرائیل کو سیاسی و عسکری مدد فراہم کرنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے فیصلوں پر دوبارہ غور کریں۔

اجلاس میں پاکستانی مندوب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے، جبکہ عرب اسلامک سمٹ نے بھی متفقہ طور پر اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر