
شارجہ کے تاریخی میدان میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا آغاز جمعے سے ہوگیا۔جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھاتاہم افغان ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 143 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
کپتان سلمان علی آغا کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کے خلاف 182 رنز بنائے۔
ابتدائی اوورز میں ہی پاکستان کو پہلا نقصان صاحبزادہ فرحان کی صورت میں ہوا جو 10 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
صائم ایوب اور فخر زمان نے اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن صائم 14 اور فخر 20 رنز بنا سکے۔
حسن نواز بھی صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کا اسکور 11ویں اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 83 ہوگیا۔
کپتان سلمان علی آغا اور آل راؤنڈر محمد نواز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 53 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
محمد نواز 11 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔ محمد حارث نے بھی 15 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دیا۔
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ راشد خان، مجیب الرحمان، محمد نبی اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ پہلا میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔جہاں افغانستان کے حامیوں کی تعداد پاکستانی شائقین سے زیادہ دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News