
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مؤثر اور کامیاب حکمتِ عملی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتماد جیت کر عالمی منظرنامے کو ہلا دیا اور پاکستان کے لیے دوطرفہ تعلقات میں غیرمعمولی بہتری کی راہ ہموار کی۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اخبار کے مطابق عاصم منیر کی سفارتی اور اسٹریٹجک سرگرمیوں نے باہمی تعلقات کو مضبوط کیا، جس سے دنیا حیران رہ گئی۔ وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل کی غیر معمولی پذیرائی پر بھارت ناخوش ہے، جبکہ فنانشل ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سابق صدر ٹرمپ کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔
اخبار نے اس پیش رفت کو خطے کی سیاسی اور سفارتی صورتحال میں اہم موڑ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News