Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ سٹی کے فلسطینیوں کا انخلا سے انکار، عالمی سطح پر اسرائیلی منصوبے کی مذمت

Now Reading:

غزہ سٹی کے فلسطینیوں کا انخلا سے انکار، عالمی سطح پر اسرائیلی منصوبے کی مذمت
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مزید 63 شہید، قحط سے اموات میں اضافہ

اسرائیلی دھمکیوں اور شہر پر قبضے کے منصوبے کے باوجود غزہ سٹی کے بیشتر فلسطینی اپنے گھروں سے نکلنے سے انکار کر رہے ہیں۔

اسرائیل نے تقریباً دس لاکھ فلسطینیوں کو جنوبی غزہ کے مخصوص علاقوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اقوام متحدہ، متعدد یورپی ممالک اور چین نے اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پاکستان کا سخت ردعمل

پاکستان نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر مکمل عسکری قبضے کے مبینہ منصوبے کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ پرمکمل کنٹرول،جرمنی کا اسرائیل کواسلحہ فراہم کرنے سے انکار

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، اسرائیل کے اس ممکنہ اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، جو نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے بلکہ بین الاقوامی قانون، انسانی اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی بلا روک ٹوک جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کش کارروائیوں کو فوری طور پر روکے۔

چین کا گہری تشویش کا اظہار

چین نے اسرائیلی منصوبے پر “گہری تشویش” کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی اور بامعنی مذاکرات پر زور دیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ملک یا طاقت کو انسانی بحران کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر کنٹرول کے منصوبے کی شدید مذمت

قطر کا اسرائیلی فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار

Advertisement

قطر کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کے حالیہ فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے غزہ میں جاری بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق قابض اسرائیلی حکام کا یہ فیصلہ نہ صرف انسانی بحران میں اضافہ کرے گا بلکہ جنگ بندی کے لیے جاری مستقل کوششوں کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ قطر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی المیے کو کم کرنے اور جنگ بندی کے قیام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

آئرلینڈ کا اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا اعلان

آئرلینڈ کے نائب وزیراعظم سیمون ہیرس نے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ اس پابندی کے قانون کو آگے بڑھائے گا جبکہ بیلجیئم اور سلووینیا بھی اس فیصلے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

سیمون ہیرس نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی اور بچوں کے بھوک سے مرنے کے واقعات پر آئرلینڈ، یورپ اور پوری دنیا میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔

پانچ ممالک کے وزرائے خارجہ کی غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی مذمت

Advertisement

برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے اور مزید بڑے فوجی آپریشن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ممالک دوریاستی حل پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں۔

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب، امریکا کی مخالفت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی بگڑتی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہفتے کے روز طلب کر لیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے دی، تاہم امریکا نے اس کی مخالفت کی۔

اجلاس میں غزہ میں جاری انسانی بحران، جنگ بندی کی کوششوں اور فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر غور متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر