Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل

Now Reading:

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز سے مستحکم رابطہ بھی قائم کر لیا، اور ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیجنے کا عمل شروع ہوچکا ہے، جبکہ سیٹلائیٹ کی مدد سےشہری منصوبہ بندی اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ میں انقلاب آئے گا۔

یہ سیٹلائٹ قدرتی آفات کی بروقت مانیٹرنگ میں معاون ثابت ہوگا، سیلاب، زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے فوری ڈیٹا سے ریلیف ممکن ہوگا، جبکہ سیٹلائیٹ سے ماحولیات میں گلیشیئر پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی کی نگرانی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا

 ترجمان سپارکونے بتایا کہ اس سیٹلائیٹ  سے زراعت میں فصلوں کی نقشہ سازی اور پانی کے وسائل کے بہتر استعمال میں مددملے گی، جبکہ یہ غذائی تحفظ اور زرعی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، اس کے علاوہ اس سے سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی شناخت اور نیٹ ورکس کی نقشہ سازی ممکن ہوگی۔

Advertisement

سیٹلائیٹ سے پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے فیصلہ سازی میں بھی بہتری آئے گی، جبکہ سیٹلائٹ نے مدارمیں کامیاب گردش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر