Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری! سندھ حکومت کا بڑا منصوبہ، کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم

Now Reading:

کراچی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری! سندھ حکومت کا بڑا منصوبہ، کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم
کراچی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری! سندھ حکومت کا بڑا منصوبہ، کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ناصر حسین شاہ نے کراچی کے رہائشیوں اور صنعتوں کے لیے سستی بجلی فراہم کرنے کے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے جو سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کی کوئی نمائندگی نہیں، اور تمام تین ڈائریکٹر وفاقی حکومت کی جانب سے تعینات کیے جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ سیپرا کے تحت بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کی ناقص منصوبہ بندی بے نقاب، صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑگیا

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی بجلی خود پیدا کرے گی اور اسے سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ذریعے فراہم کرے گی جس سے صوبہ اپنے ٹیرف خود مقرر کر سکے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ذریعے منتقل ہونے والی بجلی کا تعلق نیپرا کے نرخوں سے نہیں ہوگا، اور اس کی قیمت کافی کم ہوگی۔

وزیر توانائی نے مزید بتایا کہ سیپرا کے لیے عملے کی بھرتی مکمل ہو چکی ہے اور رواں ماہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں اقتصادی زونز کو ترجیح دی جائے گی اور پہلا سیپرا ڈ پاور سپلائی پورٹ قاسم گرڈ سے فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمبلی پہلے ہی سیپرا کے لیے آئینی منظوری دے چکی ہے، جس کے تحت کراچی کے عوام سستی بجلی کے فوائد حاصل کر سکیں گے بشرطیکہ ترسیلی نظام سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے پاس رہے۔

کے الیکٹرک پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے بورڈ میں سندھ کی کوئی نمائندگی نہیں، اور تمام تین ڈائریکٹر وفاقی حکومت کی جانب سے تعینات کیے جاتے ہیں۔ سندھ حکومت نے تجویز دی ہے کہ دو ڈائریکٹر صوبے سے اور ایک وفاق سے ہونا چاہیے۔

Advertisement

مزید برآں وزیر توانائی نے انکشاف کیا کہ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کو شمسی توانائی پارکس سے کم قیمت بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور کمپنی پر زور دیا ہے کہ جب سولر سے بجلی دستیاب ہو تو مہنگے ایندھن سے بجلی پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر