Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کا ایک سال مکمل، محمد یونس کا اتحاد اور اصلاحات پر زور

Now Reading:

حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کا ایک سال مکمل، محمد یونس کا اتحاد اور اصلاحات پر زور
حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کا ایک سال مکمل، محمد یونس کا اتحاد اور اصلاحات پر زور

بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے کی پہلی سالگرہ پر قوم سے اتحاد اور اصلاحات کی اپیل کی ہے۔

نوبل انعام یافتہ عبوری وزیراعظم محمد یونس نے عوام پر زور دیا کہ وہ انقلاب کی کامیابیوں کا دفاع کریں اور خبردار کیا کہ پچھلی حکومت کے وفادار عناصر تبدیلی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی و انتخابی اصلاحات پر بات چیت جاری ہے اور ملک کو مستقبل سنوارنے کا نادر موقع ملا ہے جسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے نئے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر غائب، مگر کیوں؟ جانیے

اپنے ایک بیان میں محمد یونس نے ملک میں گزشتہ برس طلبہ تحریک کے ذریعے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کے موقع پر قوم سے اتحاد اور وسیع پیمانے پر اصلاحات کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طویل فسطائی حکومت کے چنگل سے اپنے پیارے وطن کو نجات دلائی ہے۔

محمد یونس نے ان عناصر کے بارے میں خبردار کیا جو حسینہ حکومت کے حامی رہے اور اب تبدیلی کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شکست خوردہ ڈکٹیٹرز کے خود غرض اتحادی آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں۔”

Advertisement

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ عبوری حکومت نے انسانی حقوق کے تحفظ، ادارہ جاتی شفافیت اور قانون کی حکمرانی کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں، لیکن انتخابی اور سیاسی نظام سے متعلق بنیادی اصلاحات پر مشاورت بدستور جاری ہے۔

مزید پڑھیں: معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے اہم وزیر کی لندن میں جائیدادیں ضبط

ملک میں عام انتخابات 2026 کے اوائل میں متوقع ہیں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اقتدار کے حصول کی دوڑ بھی جاری ہے۔ یونس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے اس تاریخی موقع کو ضائع نہ ہونے دیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے عبوری وزیر اعظم محمد یونس آج شام پارلیمنٹ کے باہر عوامی اجتماع سے اہم خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ ملک کی سیاسی قیادت کے ہمراہ ایک باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے، جس میں اصلاحات اور جمہوری عمل کے تسلسل پر زور دیا جائے گا۔

اس تقریب میں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موجود ہوں گے اور ممکنہ طور پر آئندہ کے سیاسی روڈ میپ کے خدوخال پیش کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر