Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات قائم

Now Reading:

پاکستان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات قائم

پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔

یہ ملاقات ایک تاریخی موقع پر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اغراض و مقاصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے عالمی سطح پر امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ نے معیشت، تعلیم، ثقافت اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ اور ملٹی لیٹرل فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کا عہد کیا۔

Advertisement

پاکستان اور آرمینیا کے درمیان یہ سفارتی تعلقات کا آغاز دونوں ممالک کے لیے نئے دور کی علامت بن سکتا ہے، جس میں دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے علمی، ثقافتی، اور اقتصادی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر